مضامین

داد بیداد ..غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ ..ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی

امریکہ اور ایران کی جنگ کا ”غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ“آیا ہی چاہتا ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ نتیجہ امریکہ کے حق میں آنے والا نہیں، ذرائع ابلاغ میں امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کہا جاتا ہے مگر یورپ اور افریقہ کے غیر جانبدار مبصرین اسرائیل کا نام نہیں لیتے وہ اسرائیل کو ریت کی بوری یا پرا کسی (Proxi) قرار دیتے ہیں اس بارہ روزہ جنگ میں اب تک سب سے بڑی حیرت امریکہ کے جاسوسوں کی گرفتاریوں پر ہوئی ہے جاسوس ایرانی بھی ہیں افغانی بھی ہیں زیا دہ تعداد ختم نبوت کے منکرین کی ہے کیونکہ ایرانی فو جی اڈوں کے نام ختم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹر، خاتم النبئین بریگڈ، ختم الرسل کو رہیڈ کوارٹر رکھے گئے تھے اس لئے دشمن نے ختم نبوت کے منکرین کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا وہ اپنے خرچ پر ایران میں خد مات انجام دے رہے تھے جا سوسوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ چل نکلا تو ان کی تفصیلا ت سامنے آئینگی جاسوسوں نے امریکہ کو ایک بات کی پکی یقین دہانی کرائی تھی کہ ایران بہت اسانی سے امریکہ کی جھو لی میں گرے گا کیونکہ اسلام ایسا مذہب ہے جس میں شما لی کوریا اور ویت نا م جیسے کٹر نظر یا تی جنگجو نہیں ملتے مسلمانوں میں پیسے دیکر جنگجو خریدے اور فروخت کئے جاسکتے ہیں کمیونسٹوں کی طرح پکے نظرے والے لوگ مسلمانوں میں نہیں ملتے یہ رپورٹ غلط نکلی اس جنگ کا ایک سبق یہ ہے کہ جاسوسوں کا مذ کورہ بیانیہ غلط نکلا اس کے برعکس یہ بات ثابت ہو ئی کہ کمیونسٹوں کی طرح نظریا تی لو گ مسلمانوں میں بھی موجود ہیں اور ایران اس کی واضح مثال ہے، ایک اور بات جاسوسوں نے پکی پکی رپورٹ کی تھی کہ عرب ریاستوں کے شیو خ ایران کے کٹر دشمن ہیں وہ ایران کا ساتھ نہیں دینگے مگر میدان میں جب امریکہ کو بھا گتے اور عربوں کو ایران سے لڑا تے دیکھا تو عرب ریا ستوں کے شیوخ کو ہوش آگیا کہ امریکہ کے اڈے ہمارے مفاد میں نہیں تھے اسرائیل کی حفاظت کے لئے تھے اس لئے وہ امریکہ کی غیر مشروط حما یت سے پیچھے ہٹ گئے وائٹ ہا وس اور پینٹا گان کو بڑی ما یو سی ہوئی جا سوسوں نے ایک اور رپورٹ جعرافیائی تناظر میں دی تھی کہ امریکہ سے ایران کا فاصلہ دس ہزار دوسو (10200) کلو میٹر ہے ایران ہمارا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا جنگ کے 12دنوں نے اس تا ثر کو غلط ثا بت کیا پہلی بار امریکہ کو یاد دلایا کہ تمہا رے مفا دات صرف جعرا فیہ کے اندر محدود نہیں، سمندروں میں بھی تمہارے مفاد ات ہیں تیل لا نے کے راستوں میں بھی تمہا رے مفا دات ہیں اگر تمہا رے بحری بیڑے کو تباہ کیا گیا تو یہ پینٹا گان کو زمین بوس کرنے کے برابر تبا ہی ہو گی جا سوسوں نے یہ بھی خبر دی تھی کہ رضا شاہ پہلوی کا بیٹا بہت مقبول ہے لو گ اس کے عاشق ہیں مگر یہ رپورٹ بھی جھوٹ نکلی، ایران کے لوگ اس کی صورت دیکھنے کے روا دار نہیں تھے، الغرض جا سوسی کے جال میں پھنس کر امریکہ بہت بڑا دھو کا کھا گیا امریکہ کو یقین تھا کہ جس طرح 2000سے 2025تک میری فوج نے ایشیا میں 9لا کھ 40ہزار لو گوں کا قتل عام کیا اور خصو صاً مشرق وسطی سے افغا نستا ن، پا کستان تک 3لا کھ 40ہزار لو گوں کو موت کے گھاٹ اتارا، با لکل اسی طرح ایران میں بھی چند لا کھ شہریوں کو جا ن سے مار کر اپنا راستہ صاف کر ے گا یہ خیال اور یہ سوچ بھی غلط ثا بت ہوا، اس جنگ کے دوران پوری دنیا میں صدر ٹرمپ کو ہٹلر، سٹالن، میلا سویچ، ہلا کو خان اور چنگیز خان سے تشبیہہ دی گئی امریکی جمہو ریت کا چہرہ بُری طرح مسخ ہوا امریکہ کا خیال تھا کہ ایران جنگ بھی 1945کے بعد 128مما لک کے خلا ف امریکی جنگوں کی طرح آسان مہم ہو گی مگر یہ مختلف مہم ثا بت ہو ئی امریکہ کا یہ بھی خیال تھا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن 474دہشت گر د گرو پوں کو سی آئی اے اور بلیک واٹر نے تر بیت دی ہے ان میں کم از کم 10گروپ ایران میں امریکہ کا راستہ ہموار کر ینگے خاص کر کے القاعدہ، الشباب اور داعش سے بڑی امید یں وابستہ تھیں لیکن ایران ان گروپوں کے لئے لو ہے کا چنا ثابت ہوا جب امریکہ ایران جنگ کا حتمی سرکاری نتیجہ آئیگا تو 4ہزار امریکی جاسوسوں کو ایران کے کھلے میدانوں میں پھا نسی دی جائیگی جس طرح 18مئی 1965کو دمشق کے مارجے سکوائیر میں مشہور اسرائیلی جاسوس ایلائی کو ہن(Eli Cohen) کو مجمع عام میں سولی پر لٹکایا گیا تھا الغرض امریکہ ایران جنگ میں کئی پرانے مفروضے بھی غلط ثا بت ہوئے کئی نئے اندازے بھی زمین بوس ہوگئے حتمی نتیجہ جو بھی ہو امریکہ کے سپر پاور ہونے کا مفروضہ ہمیشہ کے لئے دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button