نئے دفتری اوقات کا اعلان

اسلام آباد/حکومتِ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ 18 مارچ 2026 کو جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے اوقات کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور یہ اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے نوٹیفکیشن کی تفصیلات درج ذیل ہیں
پانچ دن کام کرنے والے دفاتر: ان دفاتر کے لیے اوقاتِ کار پیر تا جمعہ، صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ہوں گے۔ ان دفاتر میں دوپہر 01:00 بجے سے 01:30 بجے تک نماز و ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔
چھ دن کام کرنے والے دفاتر: ان دفاتر کے لیے اوقاتِ کار پیر تا ہفتہ، صبح 08:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک ہوں گے۔ یہاں بھی دوپہر 01:00 بجے سے 01:30 بجے تک نماز و ظہرانے کا وقفہ مقرر کیا گیا ہے اس فیصلے سے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر سرکاری اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔



