تازہ ترین

شاہنگار دروش میں قتل کا واقعہ، خاتون خانہ نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہونے والے نوجوان کو گولی مار دی

دروش(چ،پ) دروش کے علاقے شاہنگار کے مقام اچین گول میں آج یکم اپریل 2026 کو علی الصبح تقریباً 2 بجے قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول یاور ولد شاہی دینار سکنہ کلدام کو مبینہ طور پر ایک شخص فدا لرحمن سکنہ عشریت حال مقیم اچین گول کے گھر میں داخل ہونے پر خاتون خانہ نے چھریدار بندوق سے فائر کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button