چترال یونائیٹڈ فورم کا ایک تعارفی اجلاس زیر صدارت سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال (نامہ نگار)۔چترال یونائیٹڈ فورم کا ایک تعارفی اجلاس زیر صدارت سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ مقامی ہوٹل ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ الحاج عید الحسین نے اس نشست کیلے اپنے ہوٹل میں اہتمام کیا تھا۔ اس نشست کا خاص مہمان سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد علی خان تھے۔ صدر محفل حاجی مغفرت شاہ نے چترال یونائیٹڈ فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ اس فورم کی موجو دہ گی میں ھم چترال کے بہت سے سماجی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈرگ ٹریفکنگ کنٹرول سوسائٹی چترال کے قیام کی تجویز دی جسے شرکاء نے متفقہ طور منظور کیا ۔ اس موقع ایک سٹیرنگ کمٹی بھی تشکیل دی گئ۔ نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ کو ڈرگ ٹریفکنگ کنٹرول سوسائٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں مولانا عبد الشکور ، حاجی عید الحسین ۔ صفت زرین ، محمد کوثر چغتائی ،شریف حسین ،گل حسین، مہربان خان۔ قاضی سلامت اللہ،صوبیدار ، اشفاق علی خان واجد علی خان، سرور کمال شامل ہونگے۔ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور ڈاکٹر رفیق علی خان کے والد محترم محمد علی خان نے اس پلیٹ فارم کے قیام کو خوش آیند قرار دیا۔ اور زور دیا کہ اس تنظیم کا باقاعدہ دفتر بھی ہونا چاہیے ۔بعد میں سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی تجویز پر ان کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ ڈرگ ٹریفکنگ کنٹرول کمیٹی کے ممبران ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم عظیم سے ان کے دفتر ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈرگ ٹریفکنگ کنٹرول سوسائٹی کے قیام کو خوش آیند قرار دیا اور اپنے مکلمل تعاون کا یقین دلایا ۔ حاجی مغفرت شاہ صاحب تفصیلی بریفننگ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے جمعرات کے دن چترال کے مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، سرکاری افسران ۔ ڈی پی او ۔ ڈی ایچ او کی ایک میٹنگ ڈی سی آفس میں طلب کیا ہے۔ شرکاء نے الحاج عید الحسین صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر وقت سماجی خدمات کے سلسلے پیش پیش رہتے ہیں۔ دیگر شرکاء محفل نے بھی سماجی رابطے اور مسائل کے حل کیلے اپنے تجاویز دے۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈاکٹر رفیق علی خان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے اپنی بصیرت سے چترال میں منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف جنگ کے لیے اس شاندار اور انتہائی ضروری پلیٹ فارم کی تشکیل میں اھم کردار ادا کیا، انہوں نے چترال اور بونی میں اس منصوبے کو مالی طور پر سپورٹ کررہا ہے اور سماجی رہنماؤں کو دعوت دی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس منشیات کے خطرے کے خلاف جنگ لڑیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بچا سکیں۔






