تازہ ترین

صوبائی کابینہ نے ارندو کے آئی ڈی پیز کیمپ میں سہولیات اور دیگر اہم اقدامات کی منظوری دیدی

پشاور (چ،پ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا 50 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے اہم ترقیاتی، سماجی اور مالیاتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کفایت شعاری پالیسی کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا، جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے مغربی سرحدوں پر جاری تناؤ کے نتیجے میں ضلع لوئر چترال کے سرحدی علاقہ ارندو کے اندرونی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے قائم کیمپ میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو مزید 20 ملین روپے کی فراہمی اور دیگر ریلیف اقدامات کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈے اور چار رکنی اضافی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں ضم شدہ اضلاع میں یونیورسٹی آف ایپلائیڈ اینڈ ماڈرن سائنسز کے قیام، تعلیمی اداروں میں پوسٹنگ و ٹرانسفر گائیڈ لائنز کی منظوری، زرعی یونیورسٹی میں 55 معاون عملے کی خالی آسامیوں کا خاتمہ، اور صحت کے شعبے میں مختلف مالی معاونت اقدامات شامل ہیں۔

کابینہ نے مون سون سیزن کے پیشگی انتظامات کے لیے محکمہ ریلیف کو 785 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آنے والے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے بجٹ اسٹریٹجی پیپر 27-2026 کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے دوران صوبے میں تعلیمی، صحت، کھیل اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں اقدامات کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم قرار دیا اور کابینہ کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button