تازہ ترین

لوئر چترال: این ایچ اے سڑک منصوبوں کا جائزہ، بروقت تکمیل پر زور

چترال / ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیر نگرانی جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاری منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ مختلف منصوبوں میں درپیش انتظامی، مالی اور تکنیکی مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جا سکے۔اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور پائیدار سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button