ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس اسٹیشن دروش کا وزٹ کیا*

ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے پولیس اسٹیشن دروش کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس۔پی SSU امیر نواز خان ، ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI ابرار احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تھانہ کی صفائی ,بلڈنگ, مال مقدمات جوانوں کے بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم , سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات کو بھی چیک کیا۔
اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی ذمہ داری اور علاقے سے منشیات سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ معمولی نوعیت کے تنازعات معتبرات علاقے کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے علاوہ تھانے کے سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔




