تازہ ترین

لوئر چترال میں معرکۂ حق (بنیان مرصوص) کے حوالے سے لوئر چترال پولیس کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

لوئر چترال میں معرکۂ حق (بنیان مرصوص) کے حوالے سے لوئر چترال پولیس کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ دیگر افسران میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انسپکٹر علی احمد، انسپکٹر قربان پناہ، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن، SI امان اللہ، لائن افیسر ASI فضل کریم، انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI جنگ باز خان، جوانان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

شراکاء نے بینرز اور قومی پرچم اٹھاکر افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی اور وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔

ریلی پولیس لائن چترال سے شروع ہوکر اتالیق پل میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شراکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

معرکۂ حق ہماری قومی تاریخ کا اہم باب ہے اور ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ اس ریلی کا مقصد عوام میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button