تازہ ترین

بمبوریت میں چیلم جوشٹ فیسٹیول اختتام پذیر، ڈی پی او لوئر چترال کا سکیورٹی انتظامات پر اطمینان

چترال/چلیم جوشٹ کی اختتامی تقریبات اتوار کے روز وادی بمبوریت میں منعقد ہوئیں، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان  نے خصوصی شرکت کی۔ بمبوریت پہنچنے پر مقامی عمائدین اور کیلاش کمیونٹی کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او لوئر چترال نے فیسٹیول کے مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کا مشاہدہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیسٹیول کے دوران کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور لوئر چترال پولیس کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پولیس حکام کے مطابق چیلم جوشٹ فیسٹیول کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے تھے۔اسی طرح ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر ٹریفک پولیس وارڈنز بھی تعینات رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button