تازہ ترین
ٹی ایم اے چترال کا عملہ گرم چشمہ میں متوقع طور پر اسماعیلی پیشوا پرنس شاہ رحیم آغا خان کی آمد کے پیش نظر عوامی سہولت کے لیے سرگرم عمل

چترال (بشیرحسین آزاد) ٹی ایم اے چترال کا عملہ گرم چشمہ میں متوقع طور پر اسماعیلی پیشوا پرنس شاہ رحیم آغا خان کی آمد کے پیش نظر عوامی سہولت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم اے چترال کی جانب سے نئی حاصل کردہ 8.55 کنال اراضی پر پارکنگ ایریا کی تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
دریں اثنا ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے چترال نے پرسان روڈ کی صفائی اور بحالی کے لیے ٹریکٹر بھی روانہ کردیا ہے۔جہاں پر کام شروع کردیا گیا۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔



