تازہ ترین

غذائی  کمی کا شکار بچے نہ صرف جسمانی لحاظ سے پست رہ جاتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی پوری طرح سے پروان نہیں چڑھتیں /پراجیکٹ منیجرنگارعلی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ اِنی شیٹو(CASI) پراجیکٹ  کے زیراہتمام بروغل،یارخون لشٹ اوربانگ میں ہیلتھ بی بی شوکے نام سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب میں  خواتین حضرات اوربچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرغذائی قلت کے شکاردرجنوں بچوں کوگفٹ بیک بھی دیاگیا جوگذشتہ ایک سال سے ریگولرمعائنہ اورفالواپ  کے بعدنارمل اسٹیج سے صحت مندبچوں  کی صفحہ میں شامل  ہوگئے ہیں۔جوکاسی پراجیکٹ اوراے کے ایچ ایس پی دوررس کوششوں کانتیجہ ہے ۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئےپراجیکٹ منیجرکاسی نگارعلی،ڈسٹرکٹ کواڈنیٹراپرچترال کاسی پراجیکٹ مقبول علی شاہ اورڈسٹرکٹ کواڈنیٹرلوئرچترال اشفاق احمد،سپروائزایل ایچ ڈبلیویارخون سئینہ بی بی اوردوسروں نےکہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے کاسی  پراجیکٹ چترال میں گذشتہ کئی سالوں سے نیوٹریشن سے جُڑے پیچیدہ مسائل کو زیرِبحث لانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ غذائی  کمی کا شکار بچے نہ صرف جسمانی لحاظ سے پست رہ جاتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی پوری طرح سے پروان نہیں چڑھتیں اور ایسے بچے دوسرے صحت مند بچوں کی نسبت ترقی کے ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ایسے بچے آسانی سے بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان میں مزید غذائی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایسے بچے وزن میں انتہائی کم اور قد میں چھوٹے رہ جاتے ہیں، نتیجتاً ایسے بچے اپنی زندگی کو کارگر اور پیداواری نہیں بناپاتے۔ اس سے قبل گرم چشمہ اوربانگ یارخون میں نیوٹریشن  اورکاسی پرٹوکون کے موضوع پرسہ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاجس میں ایل ایچ ڈبلیو،سی ایچ ڈبلیواوردوسرے اسٹاف نے شرکت کی ۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروگرم سہولت پراجیکٹ منیجرنگار،اشفاق احمداوردوسروں نے کہاکہ غذائی قلت کے خاتمے اورغذائی قلت کے شکاربچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے آغاخان ہیلتھ سروس چترال  کے کاسی پراجیکٹ گذشتہ کئی سالوں سے کام کررہےہیں ۔نومولودبچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائیت کا خیال رکھنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ نومولود بچوں کے والدین اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ متوازن غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے ، غذائیت کو فروغ دینے اوررویوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے جوکوششیں  کررہے ہیں جس میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات اپنی ذمہ داریاں نبھاناہے۔اس اگاہی سیشن کے شراکاء نے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی محکمہ صحت اوردوسرے ہیلتھ اسٹاف کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام میں مختلف بیماریوں کے خلاف آگاہی اور  شعوربیدارکرنے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔تقریب میں بروغل،یارخولشٹ اوربانگ کے مکھی،کامڑیا،پذیڈنٹ لوکل کونسل اوردیگرمقامی جماعتی لیڈرشپ نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button