تازہ ترین

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ: چترال–شندور اور کیلاش ویلیز روڈز پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

چترال/وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرِ نگرانی جاری اہم قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ معائنہ کیا۔​دورے کے دوران انہوں نے چترال–شندور روڈ اور کیلاش ویلیز روڈ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت، فیلڈ میں دستیاب وسائل اور مشینری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی سیکرٹری کو منصوبوں کی موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔​وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے موقع پر موجود حکام اور این ایچ اے کی ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں کو اعلیٰ معیار، تکنیکی ضوابط اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور دستیاب مشینری و وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے فیلڈ میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ تمام منصوبے بلا تاخیر مکمل ہو سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button