نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کی مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور منسٹریل اسٹاف سے تعارفی

چترال/نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) نے ڈی پی او آفس بلچ میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور منسٹریل اسٹاف کے ساتھ ایک اہم تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او لوئر چترال نے تمام شعبوں کے سربراہان اور عملے سے تعارف حاصل کیا اور آفس کے مختلف شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی، روزمرہ کے دفتری امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر عملے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد خالد خان نے ہدایت کی کہ تمام افسران اور اہلکار اپنے فرائضِ منصبی پوری ذمہ داری، محنت اور دیانت داری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے دفتری نظم و ضبط (ڈسپلن) کو برقرار رکھنے، سرکاری امور کی بروقت تکمیل اور شعبہ جات کے مابین باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ڈی پی او لوئر چترال نے مزید کہا کہ دفتری امور میں شفافیت اور بر وقت کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کی شکایات اور محکمانہ مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔



