تازہ ترین

ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان کی زیرِ صدارت اجلاس، شہر اور مضافاتی علاقوں میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر و تحصیل میونسپل آفیسر (ہیڈکوارٹر) ٹی ایم اے چترال حیدر ایوب خان نے صفائی عملے کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں چترال شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کے دوران حیدر ایوب خان نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور کسی بھی علاقے کو صفائی کے عمل سے محروم نہ رکھا جائے۔ انہوں نے تمام علاقوں کی مکمل کوریج اور صفائی کے کام کو مؤثر انداز میں انجام دینے پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملہ اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی اور مستعدی سے انجام دے تاکہ چترال شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی کی صورت حال بہتر بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button