تازہ ترین

محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے طلبہ کو ہم نصابی مثبت سرگرمیوں میں شریک کرنے ، ان کی فزیکل اور مینٹل ہیلتھ ڈویلپمنٹ کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی سپورٹس ویک کا چترال میں آغاز

چترال (نامہ نگار ) محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے طلبہ کو ہم نصابی مثبت سرگرمیوں میں شریک کرنے ، ان کی فزیکل اور مینٹل ہیلتھ ڈویلپمنٹ کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی سپورٹس ویک کا چترال میں آغاز کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول آیون میں پیر کے روز کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی ایس ڈی ای او چترال سرکل تاج محمد تھے ، اس موقع پر مختلف سرکاری پرائمری سکولوں کے اساتذہ ، طلبہ اور علاقائی معززین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ، مہمان خصوصی تاج محمد نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس ویک کا افتتاح کیا ،
اور اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ بچوں کیلئے جہاں تعلیم کی ضرورت ہے ، وہاں ان کی صحت کیلئے کھیلوں کی اپنی افادیت ہے ، تاکہ صحتمد دماغ کے ساتھ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ، انہوں نے کہا ۔ کہ اچھی تعلیم کیلئے ہر بچے کو والدین اور اساتذہ کی توجہ اور خود طالب علم کی محنت ضروری ہے ، جب تک تینوں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے ، بہتر نتائج کا حصول ممکن نہیں ،
انہوں نے کہا ، کہ سرکاری سکولوں میں تجربہ کار کوالیفائیڈ اساتذہ اور بہترین بلڈنگ اور فرنیچرز کی سہولتیں بچوں کو حاصل ہیں ، لیکن یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ والدین کا سرکاری سکولوں کے ساتھ رابط کاری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جس کی وجہ سے تعلیم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں آج بھی مسائل درپیش ہیں ،
انہوں نے طلبہ پر زور دیا ، کہ وہ پڑھائی پر توجہ دیں ، اور سپورٹس کو پڑھائی پر فوقیت دینے سے گریز کریں ، کیونکہ بنیادی چیز تعلیم ہے ، جسے حاصل کرکے ہی زندگی کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے ، اس لئے سپورٹس کیلئے ایک خاص وقت مقرر کرکے اپنی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں ،
قبل ازین کمیونٹی کی طرف سے سپورٹ ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایس ڈی ای او تاج محمد کا شکریہ ادا کیا گیا ، اور کہا گیا ، کہ مذکورہ سکول سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے آیون درخناندہ و ملحقہ دیہات کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ۔ جس کیلئے ایس آرایس پی کے چیف ا یگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک خصوصی طور پر شکریے کے مستحق ہیں ، انہوں نے کہا ۔ کہ یہ سکول اپنی شاندار ڈیزائن اور ساخت کی وجہ سے آیون میں ایک ماڈل پرائمری سکول کی حیثیت رکھتا ہے ، اور سکول کے ساتھ وسیع پلے گراونڈ بھی موجود ہے ، جو اسے منفرد بناتا ہے ۔ اور یہ سپورٹس ویک کیلئے ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی ، کہ سکول کے اساتذہ اچھے نتائج کے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے لائن گے ،
بعد آزان مہمان خصوصی نے روایتی رسہ کشی کے مقابلے کے ساتھ سپورٹس ویک کا افتتاح کیا ۔ جس میں آیون صحن پرائمری سکول نے آٹانی آیون کے پرائمری سکول کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button