تازہ ترین

چترال کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بنیں گے امیر وجیہہ الدین

چترال (نمائندہ ) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد نے جمعہ کے روز پولو گراؤنڈ کے قریب واقع جماعتِ اسلامی کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور لوئر چترال کے دوبارہ منتخب ہونے والے امیر وجیہہ الدین سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر جماعتِ اسلامی کے دیگر قائدین بشمول شجاع الحق بیگ، فضل ربی جان اور اقبال الدین بھی موجود تھے۔ دوبارہ منتخب ہونے والے ا میر ضلع نے پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور چترال کے عوامی مسائل اور علاقے کی پسماندگی کو میڈیا پر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر صحافیوں کی کوششوں کو سراہا۔
وجیہہ الدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چترال کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بنیں گے۔انہوں نے ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی وسیع پیمانے پر خرد برد اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی وسائل کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
ملاقات کے اختتام پر پریس کلب کے صدر اور دیگر ارکان نے جماعتِ اسلامی لوئر چترال کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سیاسی و صحافتی قیادت مل کر علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button