تازہ ترین
سیاسی پارٹیوں کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کے باعث اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔امیرگلاب ایڈوکیٹ


صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے مسائل میں کمی اُس وقت تک نہیں آسکتی جب تک چترال کے دو اضلاع کی سابقہ حیثیت بحال نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک وسیع رقبے پر محیط ہونے کی وجہ سے اس کو انتظامی اور مالی طور پر مسائل کا سامنا ہے ۔ اس لئے اس کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنا سب کے مفاد میں ہے ۔ اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اور اپر چترال کے لوگ اس کو جلد از جلد دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے صدر پبلک بونو لائرز فورم کے صدر امیر گلاب ایڈوکیٹ سے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال کو دو ضلع بنانے کے حوالے سے بھی ایک مقدمہ عدالت میں دائر کیا جائے ۔ انہوں نے شندور میں متاثرین کے خیموں اور بستروں کے استعمال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ۔ کہ انتظامیہ کی باتوں میں کوئی وزن نہیں ہے ۔ ہمارے پاس اُن خیموں کے ریکارڈ بصورت تصاویر موجود ہیں ۔ جن کو فیسٹول کے مہمانوں کیلئے استعمال کیا گیا ۔ جب کہ یہ متاثرین کے سامان ہیں ۔ ان کو تفریح کیلئے استعمال کرنا بدیانتی کے مترادف ہے ۔