تازہ ترین
جماعت اسلامی میں خدمت انسانیت کو تمام کاموں پر فوقیت حاصل ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد


جماعت اسلامی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی تقلید کرنی چاہئے جوکہ انسان دوستی پر مبنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اسی سے بھلائی اور بہتر نظام حکومت کے قیام کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست کا محور ہی انسانیت کی فلاح ہے اور اقتدار میں آنے کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایک فلاحی معاشرہ قائم ہو جہاں کوئی محتاج اور غریب نہ رہے اور سب کو یکساں حقوق اور مواقع میسر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں خدمت انسانیت کو تمام کاموں پر فوقیت حاصل ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ جب شوغورپہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔