تازہ ترین
وزیراعظم پاکستان کی شاندار طریقے سے استقبال کرکے چترالی روایات کوبرقراررکھیں ۔مسلم لیگ (ن)چترال کاپریس کانفرنس


وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف چترال میں عوامی جلسے سے خطا ب کے بعدلواری ٹنل کاجائزہ بھی لیں گے۔اورچترال کودرپیش مسائل حل کرنے کابھی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں مسلم لیگ(ن)کی قومی اسمبلی اورصوبائی میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود بھی وزیراعظم چترال کی ترقی کے لئے55ارب روپے کی ترقیاتی کاموں کااعلان کرچکے ہیں ۔اورچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے انہوں نے خصوصی دلچسپی سے چترال کوایک ماڈل ضلع بنانے کاخواب شرمندہ تعبیرکرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چین کی حکومت نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں سیاسی تنظیمیں رابطے اور تعلقات مضبوط کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے موزوں حالات پیدا کریں گے۔اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ’دونوں ملکوں کے عوام کے فائدہ میں ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہم دونوں مل کرکام کریں۔اور اربوں ڈالرز مالیت کا سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔سی پیک سے پاکستان کو نہ صرف مجموعی فائدہ ہو گا بلکہ اس سے یہاں کے عوام بھی مستفید ہو نگے۔مسلم لیگ (ن)چترال کے عہدداروں نے اُمید ظاہرکی کہ وزیراعظم پاکستان چترال کوبھی سی پیک منصوبے کاحصہ بنائیں گے۔اس سلسلے مرکزی رہنماامیرمقام وزیراعظم کے دورے سے قبل چترال پہنچ کرمزید شیڈول کااعلان پارٹی ورکروں کے لئے کریں گے۔