تازہ ترین
ایس آر ایس پی کے غربت مکاؤ پراجیکٹ (پی پی آر) کے تحت دروش میں منعقدہ یوتھ فیسٹول اختتام پذیر


کہاکہ دروش میں چترال کے طرز پر ایک فیملی پارک تعمیر کی جائے گی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش کی بہتری کے لئے 5ملین روپے کا خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کے علاوہ ایک جدید ایمبولنس وین بھی فراہم کی جارہی ہے ۔اس سے قبل پی پی آر کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین نے فیسٹول کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ سمیت دوسرے اداروں اور دروش کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ معروف عالم دین قار ی جمال عبدالناصر نے کہاکہ ایس آر ایس پی ایک غیر متنازعہ ادار ہ ہے جس کی کارکردگی سے سب مطمئن ہیں اور یہ دیہی ترقی سے لے کر نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی تک سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ انہو ں نے عوامی مطالبے کے حوالے سے کہاکہ چترال کا موجودہ ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی حکومت کا ایک اہم کام ہے کیونکہ اسامہ احمد وڑائچ نے چترال کی تاریخ میں کئی انقلابی قدم اٹھائے ہیں جوکہ ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہزاروں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں مطالبہ کیاکہ موجودہ ڈی۔ سی چترال کا تبادلہ کسی صورت میں نہ کیا جائے۔