تازہ ترین
تحریک حقوق عوام نامی بونی کے ایک تنظیم حقائق کے منافی من گھڑت باتوں اور الزامات کے ذریعے خود ہی بجلی گھر کی تکمیل میں ر خنہ ڈال رہے ہیں۔مغل باز خان کاپریس کانفرنس


لائن اخبار کو جاری کرکے بجلی گھر میں کام کی رفتار کو نہایت سست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اب صورت حال بالکل مختلف ہے اور ادارے کی طرف سے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باوجود بہت ذیادہ کام ہوچکا ہے ۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کی طرف سے پاؤر ہاؤس کی ڈیزاین بھی 5اکتوبر کو ٹھیکہ دار کو فراہم ہوئی تھی۔ مغل باز خان نے کہا کہ وہ نام نہاد تنظیم کے رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں جوکہ ان کی عزت کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ان میں یہ اخلاقی جراء ت بھی نہیں ہے کہ وہ بجلی گھر کے سائٹ پر نئی تصویر اخبار کو ریلیز کرتے ۔ انہوں نے یہ حدشہ بھی ظاہر کیا کہ یہ کام ادارے کے اندر ہی کسی کے اشارے پر کی گئی ہے کیونکہ ہماری کافی رقم ادارے کے پاس پھنسی ہوئی ہے جسکی ابھی تک مختلف حیلے بہانوں سے آدائیگی نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے ٹھیکہ دار کی طرف سے کرپشن کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹھیکہ دار کو اس کا جائز حق ابھی تک نہیں ملا تو کرپشن کا تصور کیسے ہو سکتی ہے۔انہوں نے بونی کے کمیونٹی صارفین بجلی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ خبر چھپوانے والوں کے خلاف راست قدم اُٹھائے ورنہ بجلی گھر کے کام میں جو تاخیر اور رکاوٹ آئے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ الز ام لگانے والے ایک خاص ذہنیت کے مالک ہیں جوکہ دوسروں کو عزت کو سرے سے مانتے ہی نہیں حالانکہ لال خاندان اور غیر لال خاندان والے د ونوں کی عزت نفس ایک جیسی ہوتی ہے اور یہ خاندانی تغصب کی بنیادپر کام کے معیار اور رفتار پر اعتراض اٹھاتے ہیں۔