تازہ ترین
ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام کو چترال میں گلگت بلتستان کے طرز پر گندم پر سب سڈی کی فراہمی کی تجویزپر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا


ہونے کی وجہ سے غذائی قلت اور غیر یقینی صورت حال کی کیفیت پید اہوگئی ہے اور اس صورت حال میں سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم کی فراہمی سے واحد ذریعہ ہےجس سے غذائی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران چترال میں قدرتی آفات نے لوگوں کی پہلے سے کمزور معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور غذائی قلت کے خطرات منڈلارہے ہیں جبکہ قدرتی آفات کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور گزشتہ سال کی طرح کئی دیہات سیلاب کی زد میں ہیں ۔ ضلع ناظم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح ضلعے کے چند یونین کونسلوں میں چھوٹے پیمانے پر سرگرمیوں کی بجائے اس مقصد کے لئے مختص فنڈز کو گندم کی سبسڈی کی طرف منتقل کرنا ناگزیر ضرورت بن گئی ہے۔