مضامین
آہ! اسامہ احمد وڑائچ شہید ۔۔۔تحریر فدا الرحمن


زندگی عارضی ہے کسی بھی چیز کو بقا نہیں۔ لیکن ہم زندگی کا یہ کڑوا سچ بھول کر وقت کی خوش گمائیوں میں کھو جاتے ہیں ،جو سامنے منظر دیکھتے ہیں اسے سچ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ گمان خاموشی کے ساتھ وقت کا تعاقب کرتا رہتا ہے۔ لیکن جب ہم کبھی کسی کی موت کی خبر سنتے ہیں تو زندگی کی بے ثباتی کا احساس غیر محسوس اداسی کی صورت میں در آتا ہے۔ تاریخ انسانیت پر نظر ڈالی جائے تو اربوں انسانوں نے اس دنیا میں اپنی عمر گزاری اور موت کو گلے لگا کر فنا کی راہوں پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے معدوم ہو گئے۔