تازہ ترین
PTI ضلع چترال کے 24 یو نین کونسلوں کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس


پارٹی نمائندگا ن اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ چترال کے لئے نئی پارٹی قیادت سامنے آنے کے بعد پارٹی نئے جوش اور ولولے کیساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہو گی۔ اجلاس کے ا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض رضی الدین اور اسرار الدین کسانہ جنرل سکرٹری ISF چترال نے انجام دیئے جبکہ اجلاس سے حاجی رحمت غازی، عبد الطیف، محمد یقعوب، علاؤ الدین عرفیؔ ، عبد المجید قریشی، وزیر زادہ، محمد اسلم، احسان اللہ ، حیات الرحمن، انصاف ٹائیگر فورس چترال کے کمانڈر سلطان محمد شیر، محمد قاسم، امین الرحمن،زار بہار، شبیر احمد، ماسٹر امیر علی ،جمال الدین اورچارشنبہ خان نے اپنے اپنے خطاب میں PTI چترال کومستقبل میں ایک نا قابل تسخیر قوت بنانے کا عزم کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کئے۔