Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جامعہ چترال میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈی پی او محترمہ سونیہ شمروز تھیں پروگرام کے مہمان اعزاز وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے

چترال (نامہ نگار)۸ مارچ ۲۲۰۲؁ء کو شعبہ اردو اور سوشیالوجی کے تعاون سے جامعہ چترال میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا جس کی مہمان خصوصی ضلعی پولیس آفیسر محترمہ سونیہ شمروز تھیں پروگرام کے مہمان اعزاز وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے جنہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرنے بعدمعاشرے میں خواتین کے کردار اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی محترمہ سونیہ شمروز خان نے طلبات کو محدود وسائل میں اپنی اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار بہترین انداز میں نبھانے کی تلقین کی اور انہیں موبائل اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے دور رہنے کا مشورہ دیا پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو جامعہ چترال کی جانب سے کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button