185

گبور بخ لٹکوہ میں حکومت خیبر پختونخواہ /پیڈو کی مالی معاونت سے تیار ہونے والے 50 کلو واٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ۔

چترال(نامہ نگار)پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن (پیڈو)حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام لٹکوہ کے آخری گاؤں گبور بخ میں کمیونٹی پارٹنر شپ کے تحت تیار ہونے والے50 کلوواٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ کیاگیا ۔ اس موقع پر گاوں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران، صارفین ،اے کے آر ایس پی ،پیڈوپراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بمعہ عملہ اور کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر اے کے آر ایس پی پیڈو پر اجیکٹ محمد ضیاء اللہ اور پراجیکٹ انجینئر نعیم احمد نے منصوبے کے متعلق ٹیکنیکل معلومات دیں۔ تمام حاضرین نے خوشی کا اظہا ر کیا اور حکومت خیبر پختونخواہ اور ساتھ ساتھ اے کے آر ایس پی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ مذکورہ گاؤں لٹکوہ کا دور افتادہ گاؤں ہے اور افعانستان باؤنڈری کے قریب واقع ہے۔ علاقے کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ نے اے کے آر ایس پی کے ذر یعے مذکورہ منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجو کہ گاؤں میں توانائی کی ضروریات کو سستے داموں پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کا با قاعدہ افتتا ح ، لائنوں کی کلیرنس کو مکمل کرنے کے بعد جلدہی کیاجائے گا۔ اس پراجیکٹ کے کی اسٹیک ہولڈر میں مقامی کمیونٹی ، اے ۔ کے ۔ آر ۔ایس ۔پی ، کنسلٹنٹ ایسوسی ایٹ پشاور، پیڈو اور کنٹریکٹر مغل باز خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں