193

مستجاپندہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او چترال ناصر علی کو خراج تحسین

چترال.اہلیان مستجاپندہ نے ایس ایچ او چترال ناصرعلی اور اْن کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہا ایس ایچ او نے پچھلے دنوں مستجاپندہ گاؤں میں موجود منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا۔نائب صدر جے آئی یوتھ تحصیل چترال مقصود الرحمن نے ایک اخباری بیان میں پورے گاؤں والوں کی طرف سے ایس ایچ او ناصر علی کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او چترال سے استدعا کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کاروائیوں کے ذریعے چترال کے عوام کو منشیات فروشوں سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اْنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کی طرف سے ماضی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں کی گئی مگر جیل سے آتے ہی منشیات فروش اپنا دھندہ دوبارہ شروع کرتے ہیں۔اْنہوں نے اْمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پولیس اسی طرح کاروائی کرکے نئی نسلوں کو منشیات سے چھٹکارا دلانے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں