195

لواری ٹنل کیلئے ہفتے میں دو دن کا شیڈول مقرر ہونے کے بعد منگل کے روز پچاسی مسافر گاڑیاں چترال کی طرف سے لواری ٹنل عبور کئے

چترال ( محکم الدین ) لواری ٹنل کیلئے ہفتے میں دو دن کا شیڈول مقرر ہونے کے بعد منگل کے روز پچاسی مسافر گاڑیاں چترال کی طرف سے لواری ٹنل عبور کئے ۔ تاہم منگل کے روز بھی مسافروں اور گاڑیوں کو لواری ٹنل تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سڑک پر پڑی برف کے جم جانے سے گاڑیوں کیلئے چلنا دُشوار ہو گیا ہے ۔ تاہم ڈیوٹی پر مامور پولیس ، سیکیورٹی اہلکاروں اور مسافر دھکے دے کر گاڑیاں ٹنل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ منگل کے روز زیادہ تر مسافرلواری ٹنل کے کھلنے سے بے خبر رہے اور کچھ کو اس خبر پر یقین نہیں آیا ۔ اس لئے بہت کم مسافروں نے ضلع سے باہر سفر کیا ۔ جب کہ شیڈول کے آیندہ دنوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔ چترال کی سیاسی قیادت اور عوام نے جہاں لواری ٹنل ہفتے میں دو دن کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وہاں انہوں نے ٹنل کے استعمال کا دورانیہ کم کرنے پر اس خدشے کا اظہار کیا ہے ۔ کہ اتنے محدود وقت میں دُشوار گزار لواری ٹنل راستے پر سے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہے ۔ کیونکہ آئے دن لواری ٹنل ائریے میں برفباری ہوتی ہے ۔ اور روڈ کی صحیح صفائی نہ ہونے کے سبب گاڑیاں آسانی سے ٹنل تک پہنچنے سے قاصر ہیں ۔ منگل کے دن پشاور سے آنے والے مسافروں کو سہ پہر ساڑھے تین بجے چھوڑا گیا ۔ تو مسافروں نے سُکھ کا سانس لیا ۔ کہ اُن کو گزشتہ روز لواری ٹنل کے راستے گزرنے والے مسافروں کی طرح چھتیس سے باون گھنٹے برف پر انتظار نہ کرنا پڑا ۔ تاہم عوامی حلقوں نے ٹنل کے دورانیے میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں