241

جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ،کثیر تعداد میں علماء اور طلباء کی شرکت

لاہور (نمائندہ ڈیلی چترال )جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام ہمدرد سینٹر لاہور میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علماء اور طلباء کی شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت جامعہ اشرفیہ کے استاد الحدیث مولانا عبد الرحیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحصیل ناظم چترال 2 مولانا محمد یوسف تھے جو کہ پروگرام میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر چترال سے آئے تھے۔ پروگرام میں نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور اور ایڈیٹر نوائے چترال معروف کالم نگار ’’صحرا کی جلی دھوپ ‘‘ کے مصنف مشہود شاہد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔اس کے بعدلاہور کے مختلف مدارس سے آئے ہوئے دس طلباء کے درمیان سیرت سرور کونین ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جسے حاضرین و ناظرین نے بہت سراہا۔حافظ اسعد اللہ نے پہلی ہدایت الرحمن نے دوسری اور صدام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کانفرنس ہال سامعین سے بھر اہوا تھا پروگرام کے اختتام کاروان مستجاب ٹریول اینڈ ٹور سروس کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے ایک خوش نصیب کا انتخاب کیا گیا ۔جوکہ لوٹ اوویر سے تعلق رکھنے والے جامعہ اشرفیہ کے طالب علم حیدر حسین تھے اس کے بعد دو خوش نصیبوں میں بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون تقسیم کئے گئے ۔ مولانا فیاض الدین استاد الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہو رنے خصوصی خطاب کیا۔اس سے پہلے تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے چترال کی سیاسی حالات پر روشنی ڈالی ۔اخیر میں مولانا عبدالرحیم کے اختتامی اور دعائیہ کلمات سے یہ تقریب اپنی اختتام کو پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں