پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا بار کونسل کا سالانہ اجلاس پشاور میں زیر صدارت عبدا للطیف یوسفزئی ایڈوکیٹ جنرل و چیئرمین بارکونسل منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد سریر خان ایڈوکیٹ چارسدہ ،وائس چیئر مین اور سید زاہد جمال باچا ایڈوکیٹ مردان، چیئرمین انتظامی کمیٹی منتخب ہویے ۔ انتخابات میں بار کونسل کے تمام 28 ممبران نے حصہ لیا۔اور اپنے رائے کا اظہار کیا۔