198

شیشی کوہ ویلی کے روڈ کو کھولنے کا فوری انتظام کیا جائے؛ مقامی لوگ شدید مشکلا ت کا شکار ہیں/شیر محمد

دروش(نامہ نگار) شیشی کوہ سے ضلع کونسل کے رکن شیر محمد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ برفباری کے بعد شیشی ویلی کے عوام سخت مشکلات کے شکار ہیں، علاقہ کا رابطہ منقطع ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا شیشی کوہ ویلی روڈ بند ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے مشکلات میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور روڈ کو اپنی مدد آپ کے تحت صاف کرنے کے دوران ایک شخص جان بحق بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مکین محصور ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتا ل نہیں لایا جاسکتا جسکی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ شیر محمد نے کہا پچھلے کئی دنوں سے سڑک کی بندش کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہورہی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شیشی کوہ روڈ کو کھولنے کا بندوبست کیا جائے اور علاقے میں موجود مراکز صحت کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں