تازہ ترین

چترال ائیر پورٹ سے برف ہٹانے کا کام شروع ، چترال کا باقی دنیا سے کوئی رابط نہیں

چترال /برف باری بند ہونے کے چار دن بعد جمعرات کے روز چترال ائیرپورٹ سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ شدید برف باری کی وجہ سے چترال زمینی طور پر باقی ملک سے کئی دنوں سے منقطع ہےدو دن موسم بالکل صاف ہونے کے باوجود چترال ائیر پورٹ سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے چترال کے فضائی سروس تاحال معطل ہے، چترال میں ایسے مریض جو پشاور یا اسلام آباد ریفر کیئے جاچکے ہیں وہ پشاور یا اسلام آباد جانے کے بجائے چترال میں شدید مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ عملہ رن وے سے برف کی صفائی میں انتہائی سست روئی دیکھا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button