تازہ ترین
ممتاز ریسرچرشیر نوروز خان چترالی کا اعزاز….تحریر: پروفیسر شمس النظر فاطمی


(انگریزی) پر اول انعام سے نوازا گیا۔جو ہم سب کے لئے باعث فخرو افتخارہے۔اس انگریزی کتایبات سیرت جس کا ٹائٹل MUHAMMAD(SAW) A Selected Bibliography In Westren Languagesہے۔جسمیں سیرت پاکؐ سے متعلق 36عنوانات پر 1825کتابیات ہیں۔شروع میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق کی تعریفیں ہے۔پریذیڈنٹ ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش کی تہنیت ہے۔صاحب موصوف اب بھی اپنے کا م کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اُن کو ریسرچ اور تحریر و تحقیق اور عملیExplorationسے والہانہ عشق ہے۔اور یہی اُن کی زندگی کا مقصد بھی ہے اور اُن کا ادرش بھی۔انہوں نے اپنی محنت ،لگن اور کام سے لگاؤ وعشق سے نہ صرف اہلیان چترال کے لیے ایک اچھاProcedureقائم کیا۔بلکہ دوسرے پاکستانی اداروں کے لیے بھی ایک اچھی مثال ثابت ہوئے ہیں۔ ایک اور اہم کارنامہ۔تدوین اشاریایہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان۔
شیر نوروزخان نے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے1962سے2013تک زیر بحث لائے ہوئے180موضوعات پر’’اشاریات‘‘کی تدوین کی ہے۔جس کے دیباچے کو کونسل کے حالیہ صدر جناب مولانا شیرانی نے سراہا ہے۔ان اشارعات سے قانون دانوں ،وکلاء اورججوں کے لئے آسانی رہے گی کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر مطلوبہ عنوان کو تلاش کرکے مسئلے کے حل تک رسائی حاصل کرسکیں ،اسلامی نظریاتی کونسل کے اس اشاریات نامے کا ہرادارے خصوصاً قانون سے متعلق اداروں میں ہونا بہت ضروری ہے