185

ریشن ہائیڈل پاؤراسٹیشن کیلئے 80کروڑروپے مختص کرنے پر ہردلعزوزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،عمائدین ریشن

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ورکرزوی سی ناظم شہزادہ منیر،(ر)صوبیدارمیجرمیربہادرخان ،محمداسلم شیروانی،خیرمحمدسہیل اوردیگرعمائدین نے ریشن ہائیڈل پاؤراسٹیشن کی تعمیرنوکے لئے 80کروڑروپے روپے مختص کرنے پروزیراعلیٰ پر ویزخٹک اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہاکہ صوبائی حکومت نے نہ صرف بجلی گھر کی تعمیر نو کے لئے فراخدلانہ رقم مختص کرکے ایک سال کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنائی ہے جوکہ جولائی 2015ء میں اس بجلی گھر کے سیلاب بردگی کے بعد سے اس کی تعمیر نو پر کام شروع نہ کرنے پر علاقے کے عوام انتہائی تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور اس بجلی گھر سے سب ڈویڑن مستوج کے دس اور چترال تحصیل کے دو یونین کونسل بھی مستفید ہورہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر نو کا کام مطلوبہ معیار کے ساتھ ایک سال کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریشن ہائیڈل پاؤراسٹیشن کیلئے 80کروڑروپے مختص کرنے پر ہردلعزوزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں