193

وادی تریچ کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں ،جلد از جلد امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جائے …..نظارولی شاہ 

دوبئی (نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وممبر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی (PAD) نظار ولی شاہ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بر فباری کی وجہ سے شدید متاثرہ علاقہ تریچ میں جلد از جلد امدادی کام شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے یہ علاقہ گذشتہ ایک ماہ سے ملک کے باقی حصوں سے کٹاہواہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اب تک حکومت کی طرف سے کوئی امدادی ٹیم اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی ہے اوریہاں کے چار ہزار سے زائد لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ یہاں کمیونیکیشین کا واحد ذریعہ ٹیلی نار سروس گذشتہ کئی دنوں سے بند ہو چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک سے باہر رہنے والوں کا اپنے خاندان اورپیاروں سے رابطہ نہیں ہورہا اوریہ لوگ اپنے فیملی کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ علاقہ تریچ میں برفباری کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کافی نقصانات ہوچکے ہیں ۔ چند سال قبل یہاں برفانی تودہ ہٹاتے ہوئے دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااورایک سوشل ورکر حسین نادر جمالی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے معذور ہوچکا ہے ۔ اورحکومت ان کی کوئی مدد نہیں کر رہا۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،عوامی نمائندہ گان اورضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس علاقے میں امدادی کاروائی شروع کیا جائے اورکمیونیکیشن کا نظام بحال کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم اپنے حق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں