Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں میں تقرری اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں میں تقرری اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔کیپٹن (ر)سیدوقارالحسن کو سیکرٹری ہاوسنگ تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹرجمال یوسف کواسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت دی گئی ہے جبکہ کیپٹن (ر)سیدوقارالحسن کو سیکرٹری ہاوسنگ تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خدابخش ڈپٹی کمشنرلوئردیر ،، شاہ جہان ڈپٹی سیکرٹری لاءڈیپارٹمنٹ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتورغرمقرر تعینات کردیا گیاہے۔ ڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ محمد ریاض ڈائریکٹررایف ڈی ایم اے اورعلی قادرصافی کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تبدیل کردیا گیاہے۔ شفیع اللہ کو صوبائی ڈپٹی کورڈینیٹرفنانس ڈیپارٹمنٹ ، حافظ عطاءالمنیم ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ، جاویدخان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button