210

دہشت گردی کی نئی لہر کو کنڑول کرنے کے لئے آپریشن ردالفسادکی جمعیت علماء اسلام مکمل حمایت کرتی ہے

فیصل آباد( نمائندہ ڈیلی چترال)دہشت گردی کی نئی لہر کو کنڑول کرنے کے لئے آپریشن ردالفسادکی جمعیت علماء اسلام مکمل حمایت کرتی ہے،اور پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ہرطرح کاتعاون کرنے کے لئے تیار ہے ،مگربلاجواز دینی مدارس میں چھاپے اور علماء کی تذلیل کرنا سراسرغیرآئینی اور غیر قانونی ہے،12مارچ کو جمعیت علماء اسلام سٹی فیصل آبادکی مجلس عمومی کا اجلاس قادری مسجد سنت پورہ میں ہوگا،جمعیت علماء اسلام(ف) سٹی امیرفیصل آباد کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلے کئے گئے،اجلاس میں سٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد عرفان نے صدسالہ عالمی اجتماع 7-8-9اپریل اضاخیل پشاور کے لئے فنڈنگ و قافلوں کی روانگی کاطریقہ کار طہ کیا ،اور اسی طرح اجلاس میں قاری عبدالمنان غنی،قاری محمد وقاص،محمود بخاری،احسان اللہ طاہر،قاری خورشید،عبدالوحیداسد،ڈاکڑشاہد ندیم،صوفی اعجاز،میاں عامر شہزاد پر مشتمل جے یوآئی سٹی فیصل آبادکی نئی عاملہ تشکیل دی گئی جوآئندہ رکنیت سازی تک اپنے فرائض انجام دے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں