تازہ ترین
جماعت اسلامی یوتھ فورس کا 16اپریل کو پشاور میں منعقد ہونے والی گرینڈ یوتھ کنونشن میں چترال سے بھر پور شرکت کے لئے تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں/جے آئی یوتھ کاپریس کانفرنس


سال جے آئی یوتھ چترال ضلع چترال میں مختلف پروگراما ت بھی اپنے نوجوانوں کے تعا ون سے انجام دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ جس کی تمام تر کریڈٹ جے آئی یوتھ کے نوجوانون کو جا تا ہے۔ضلعی جے آ ئی یوتھ کی جانب سے چترال کے باقی یو سیز میں بھی رجسٹریشن فارم پہنچا دیے گیے ہیں جہاں سے نوجوان رجسٹرڈ ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ ۳۰ اپریل کو اپر چترال میں بھی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔۱۶ اپریل کے گرانٹ یوتھ کنونشن میں ضلع چترال سے جے آئی یوتھ کے نوجوان بھر پور اور کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ جے آ ئی یوتھ کے ذمہ داران متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے چترال کے محب اسلام اور غیور نوجوانون سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے اس قافلے کا حصہ بنیں۔