206

اساتذہ جلد تجاویز دیں تاکہ منصوبہ سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی و تحقیقی فوائد کا حصول یقینی بنایا جا سکے/ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور

ڈیرہ اسما عیل خان/گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ دوارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر اساتذہ جلد تجاویز دیں تاکہ منصوبہ سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی و تحقیقی فوائد کا حصول یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئر مین کونسل سے خطاب کے دوران کیا، یو نیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک، ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان، ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نور عباس دین خٹک، انچار ڈین فارمیسی ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان، رجسٹرار ندیم سعید اور انتظامی افسران اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی، اجلاس میں یو نیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے شرکاء کو دوارب روپے کے میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وائس چانسلر نے شرکاء سے کہا کہ کہ مذکورہ منصوبہ میں اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ ہم جلد از جلد اس منصوبہ کو منظوری کے لیئے وفاقی حکومت کے پاس بھجوائیں، انہوں نے کہا کہ سمسٹر سسٹم کو اسکی روح کے مطابق لاگو کیا جا رہا ہے ، اساتذہ کلاسوں میں طلبہ کی حاظری پر سختی کریں اور بروقت امتحانی نتائج مرتب کریں، انہوں نے کہا کہ جن شعبہ جات کے طلبہ فیسیٰں بروقت ا دا نہیں کررہے وہاں کے سربراہان طلبہ سے فوری ریکوری کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کریں ، اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت روا نہ رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ مالی خسارے پر قابو پانے کے لیئے گذشتہ کئی سالوں سے صوبائی حکومت کی جانب سے یو نیورسٹی پبلک سکول اور وینسم کالج کی نشاندہی کی گئی ہے، وینسم کالج کے خسارے پرقابوپانے اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لیئے نئی پالیسی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں، کالج میں ہائی سطح تک طالبات کی کلاسوں کے اجراء اور فیس سٹریکچر میں بہتری پر عمل شروع کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ نگران پرنسپل ڈاکٹر اقبال خان کی سرپرستی میں نئے تعلیمی سال سے وینسم کالج منافع بخش ادارہ کے روپ میں آجائے گا نیر یو نیورسٹی پبلک سکول کی اساتذہ کو وینسم کالج میں نئیشروع ہونے والے سیکشن میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا تاکہ یو نیورسٹی پبلک سکول سے یو نیورسٹی کو ملنے والے ایک کروڑ روپے سالانہ خسارہ کو ختم کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے ایک کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا جو ان تمام معاملات کا باریک بینی سے جایرہ لیکر حتمی سفارشات تیار کرے گی، وائس چانسلر نے ریٹائرڈ ہونے والے شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز کی خدمات کو سراہا اور ان کے اعزاز میں یو نیورسٹی کے پبلسٹی آفیسر کی جانب سے الوداعی تقریب کے انعقاد کو ایک اچھی روش قرار دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں