201

دروش کے مقامی اڈوں کو دور منتقل کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے؛ تحصیل انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے/فہیم اللہ فہمی

دروش(نامہ نگار) ویلج کونسل شاہنگار کے یوتھ کونسلر فہیم اللہ نے دروش میں نیا اڈا قائم کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دروش بازار کے اندر ہی پہلے سے اڈے موجود ہیں اور اب بازار سے کافی مسافت پر نیا اڈا قائم کرکے تحصیل انتظامیہ عوام کو مشکلات کا شکار کر رہی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں فہیم اللہ نے کہا کہ اگر تحصیل انتظامیہ اڈا منتقل کرنا چاہ رہی ہے تو پشاور ، تیمرگرہ اور راولپنڈی کے اسٹینڈ وہاں پر منتقل کرے ، چترال اور مقامی علاقوں کے اسٹینڈ اپنے موجودہ مقامات پر بر قرار رکھے جائیں۔اگر مقامی اسٹینڈ بازار سے دور اڈے میں منتقل کئے گئے توعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگااو ر یہ اقدام تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے عوام دروش کے ساتھ شدید نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بازارسے اپنے سامان کندھوں پر اٹھاکر دور واقع اڈے تک آنا پڑیگا یا پھر اضافی رقم ادا کرکے ٹیکسی بک کرنا ہوگا۔ انہوں نے تحصیل ناظم چترال سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف عوامی تحریک شروع کی جائیگی ۔ فہیم اللہ نے مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ کا یہ فیصلہ تمام بلدیاتی نمائندگا ن کے لئے بد نامی کا باعث بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں