Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺکے سلسلے میں پیغام نبوت کانفرنس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺکے سلسلے میں پیغام نبوت کانفرنس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر راو ہاشم عظیم تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مفتاح الدین نے کی۔ تقریب سے مہمان خصوصی اور صدر مخفل کے علاوہ ضلعی سیرت کونسل کے چیئرمین حافظ نواز مدنی، مفتی ڈاکٹر غیاث الدین، مولانا فدا محمد شاہد جلال ، محمد قاسم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر غیاث الدین نے سوشل میڈیا کے استعمال اور سیرت النبی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی مہربان نے ہمیں ہرخبرکو پھیلانے سے پہلے اسکی تصدیق کی درس دیتا ہے اور مفید خبر کو پھیلانے کے ساتھ بلائی اور ادب واحترام کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کووقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت انتہائی قیمتی ہے لہذا دنیا واخرت کی کامیابی کیلئے ہمیں اپنے پیارے نبی ﷺ کے احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنی ہوگی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرنے عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے پر ضلعی سیرت کونسل ودیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نبی اخرزمان ﷺ دنیا کا سب سے بڑا رول ماڈل ہے اسکی نقش قدم پر چلنے والا دنیاواخرت میں کامیاب ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ چترال لوئیر کے زیرانتظام سکول کےبچوں کیلئے ایک نصاب تیارکیا جارہا ہے جس میں نبی اخرالزمان ﷺ کے سیرت کیلئے ایک الگ باب بھی شامل کیا جارہاہے جو تمام سکولوں میں نافذالعمل ہوگا۔ صدر مخفل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مفتاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکا اور منتظمیں کا شکریہ اداکیا۔پروگرام میں سکول کے بچوں نے نعت مقبول پیش کیئے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button