199

اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نیا نرخنامہ جاری

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے نیا نرخنامہ جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بشیر احمد، عبدالنبی، عمران خان، سید شاہ زیب،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرخالد خان و دیگر نے شرکت کی۔انجمن تاجران اور انجمن صارفین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارکیٹ کا جائزہ لیا ہے ،پشاور کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی قیمتوں کا پتا لگایاہے، تمام شرکاءنے باہمی رضامندی سے مندرجہ ذیل ریٹ پر اتفاق کیا گیا۔نئے نرخنامے کے مطابق چاول سیلہ کائنات پرانا کی فی کلو قیمت 112 مقرر کی گئی جبکہ پر انی قیمت 118تھی،چاول سیلہ کا ئنات فی کلو قیمت 102 مقرر کی گئی جبکہ پرانی قیمت 108 تھی، چاول اری نمبر6 کی فی کلو قیمت48 روپے مقرر ہوئی جبکہ پرانی قیمت 50 روپے تھی، سفید چنا موٹا نمبر 3 کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہوئی جبکہ پرانی قیمت 160تھی،ملکہ مسور اور دال مسور کی فی کلو قمتیں فی کلو قیمتیں بالترتیب95 اور 85روپے مقرر ہوئیں جبکہ پر انی قیمتیں 98 اور 94تھیں،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں