416

عبدالکرم اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ مانیٹرنگ یونٹ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرتعینات

چترال (ڈیلی چترا ل نیوز)عبدالکرم اسسٹنٹ کمشنر چترال اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ کوضلع چترال میں محکمہ تعلیم کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرتعینات کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے حالیہ تقرریوں اورتبادلوں کے تحت ڈپٹی سیکرٹری پی ڈی ایم اے پشاورعبدالکرم کواسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ کوضلع چترال میں محکمہ تعلیم کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال الطاف احمدکوسیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری industriesتعینات کیاگیاہے اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرطارق محمود کواسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے صوبائی حکومت خیبرپختونخوادیگرتقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔عوامی سطح پرعبدالکرم،الطاف احمد،سید مظہرعلی شاہ اورطارق محمودکو ایک فرض شناس ،عوام دوست اورمتحرک انتظامی آفیسر کے طورپر سراہاجاتاہے جوکہ پیشہ وارانہ مہارت اور ذمہ داری کیساتھ عوامی مشاورت سے ان مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جسکی وجہ سے عوامی سطح میں انکے شہرت میں اضافہ ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں