206

ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے جمعہ کے روز اُسامہ شہید پارک دنین کا دورہ

چترال ( محکم الدین) ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے جمعہ کے روز اُسامہ شہید پارک دنین کا دورہ کیا ۔ انہوں نے باغ میں شجر کاری کا جائزہ لیا ۔ اور باغ کی تزین و آرائش کیلئے کئی نئے اقدامات اُٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے پارک کی سیر کیلئے آنے والی خواتین کیلئے علیحدہ جگہ تعمیر کرنے ، چترال کے موسم کے مطابق خوبصورت پرندے رکھنے کیلئے پنجروں کا انتظام کرنے اور دریاء کے کٹاؤ سے پارک کو محفوظ رکھنے کیلئے دریا کے سائڈ پر خوبصورت پودے لگانے کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ محکمہ فارسٹ کی طرف سے دیودار کے پودے لگائے گئے ہیں ۔ اور باغ میں مزید شجر کاری کے حوالے سے تعاون کریں گے ۔ دپٹی کمشنر نے پارک میں تعمیر انتظامیہ شاپس کی وزٹ کی اور انہیں ہدایات دیں ۔ کہ پارک میں آنے والوں کیلئے فوڈ ز کے ریٹس مشتہر کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی ۔ کیونکہ چترال میں لوگوں خصوصا بچوں کی تفریح کیلئے پارکس موجود نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں