تازہ ترین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی نگرانی میں پولیس بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر جاری

پولیس کانسٹیبل کے تحریری امتحان ( ایٹا ٹیسٹ ) میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ (ناپ تول) کا مرحلہ باقاعدہ طور پر منعقد کیا گیا۔
فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر ایس۔پی انوسٹی گیشن اقبال کریم ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین ، ڈی۔ایس۔پی لیگل شیر محسن الملک، PA ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان ، اسٹبلشمینٹ کلرک سعادت علی اور او۔ایچ۔سی (IHC) خلیل الرحمن بھی موجود تھے ، جنہوں نے پورے عمل کی نگرانی کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
امیدواروں کے معائنے کے دوران ان کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے ساتھ ساتھ قد، چھاتی اور دیگر جسمانی پیمائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ ہر امیدوار کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک رکھا جائے اور تمام مراحل کو نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر میرٹ ، شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کے مطابق جاری رکھا جائے تاکہ بہترین اور اہل امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔



