217

چترال سے کریم آباد جانے والی جیپ کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے

چترال (نمائندہ ) چترال سے کریم آباد جانے والی جیپ کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادئیے گئے ہیں جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخا رالدین نے میڈیا کو بتایاکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ دوسرے زخمیوں میں فرزند علی شاہ (عمر 25سال)، مبارک حسین شاہ (18سال)، طفیل نیاز(14سال) شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں