201

گوجال ہنزہ : حالیہ بارشوں کے بعد گلگت بلتستان اورکاشغر کے درمیان شاہراہ قراقرم گزشتہ 25 دن سے بند، تاجروں کو کروڈوں کا نقصان

سوست گوجال  (نیوزبائی پھسو ٹائمز۔۔۔فرمان علی تاجک) حالیہ بارشوں کے بعد ہمسایہ ملک چین کا پاکستان گلگت بلتستان سے گزشتہ 25 روز سے زمینی  رابطہ منقطع ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تمام تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں، سوست بازار میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے تمام تجارتی مراکز میں ویرانی کا عالم ہے زرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر لینڈسلائیڈگ اور مٹی اور برفانی تودہ گرنے سے لاکھوں ٹن ملبہ کو ہٹانے کا کام بھاری مشینوں سے جاری ہیں جو نا کافی ہے جس کی وجہ سے اس اہم قومی شاہراہ  کو بحال کرنے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں شاہراہ قراقرم سوست سے درہ خنجراب زیرو پوئنٹ تک  مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ، مٹی اور برفانی تودہ گرنے سے پڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کا نصف حصہ تاحال بحال ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں