Mr. Jackson
@mrjackson
خواتین کا صفحہمضامین

محبت کرنے والے…..ڈاکٹر شاکرہ نندنی

 

 

اگر انھیں پتا چل جائے میرے بدن پر آگ کیوں پھیلی تو وہ خاموش رہیں گے، مجھ سے محبت کرنے والے اپنے دھندلے لینس میں شفاف جھوٹ دیکھتے ہیں اور لینس صاف کیے بغیر سوجاتے ہیں حق کی راہ میں یہی ان کا جہاد ہے۔

 

مجھے معلوم ہے وہ ایک دن مجھے محبت سے بھینچ کر میری پسلیاں توڑ دیں گے اور مجھے وہ سیڑھیاں چڑھا دیں گے جن سے اوپر کسی مذہبی پیشوا کی دُعا یا بَد دُعا نہیں پہنچ سکتی۔

 

میری محبت میں میری موت پر وہ روئیں گے اور روتے روتے سو جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button