Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترینمضامین

ایک عہد ساز شخصیت،مرحوم نمبردار مرزا نادر خان آف مولا آباد سمال۔۔۔۔۔۔تحریر:حکیم جان

مرحوم نمبردار مرزا نادر خان1920 کوہندراب غذر کے ایک جانی پہچانی خاندان میں آنکھ کھولی اور27 ستمبر 2023کومولاآبادسمال میں 103سال کی عمرمیں اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔مرحوم مزانادرخان اپنے دور کے ایک عہد ساز شخصیت مانے جاتے تھےاپنی زندگی کے سو سال سے زائد عرصے تک انہوں نے کبھی آرام نہیں کیا اور اپنا سارا وقت کمزوروں، بیماروں، غریبوں اور رشتہ داروں کی مدد میں صرف کی۔
آپ بچوں، بڑوں اور بزرگوں میں یکساں مقبول تھے۔- آپ کو غذر یاسین پونیال گلگت ہنزہ دیامیر چترال، اسلام آباد اور کراچی کے لوگ جانتے تھے۔ آپ نے خطہ گلگت اور چترال کے درمیان رابطے میں پل کا کردار ادا کیا- آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کسی ضرورت مند کو مایوس نہیں کیا اور انہیں کبھی خالی ہاتھ نہیں چھوڑا۔۔ بچپن کا کچھ عرصہ
غذر کے گاؤں ہندراب میں گزارے اورکچھ عرصے کے بعد وہ ہندراب غذر سے مولا آباد سمال منتقل ہو گیا تھا جہاں اس کے والد کو اس کے مشہور پولو گھوڑے (گورائی) کے بدلے اس وقت کے راجہ حکمران نے زمین دی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے والد مرحوم نور احمد اپنے وقت کے معروف پولو کھلاڑی تھے۔ وہ مہتراں غذر کی شاہی آفیشل ٹیم کے صف اول کے کھلاڑی تھے اور مہتران چترال، گلگت اور سکردو کی ٹیموں کے ساتھ کئی بار کھیل چکے تھے۔ بہت عرصہ پہلے انہوں نے ذاتی طور پر شندور میں ماس (چاند) پولو گراؤنڈ بنایا تھا جہاں پورے چاند کی روشنی میں ٹیموں کے درمیان کئی کھیل کھیلے جاتے تھے۔-ان کا نام گلگت سٹی لائبریری میں اس وقت کی برطانوی حکومت کے سرکاری ریکارڈ میں بھی موجود تھا۔۔
مرحوم نمبردار مرزا نادر خان نے اپنی پوری زندگی نہایت دلچسپ انداز میں گزاری وہ ہر معاملے میں ہمیشہ پر امید رہے۔ فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت ان کا بنیادی مقصد تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عمر بڑھتی گئی اور بالآخر ان کی پاکیزہ روح 11 ربیع الاول بروز جمعرات 27 ستمبر 2023 کے بابرکت دن انتہائی پر سکون طور پر اس دنیا سے رخصت ہوگئی، اس طرح ایک شاندار دور کا خاتمہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button