252

محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی ،شہریوں کواہم ہدایات جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے، آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل کے آخری ایام چل رہے ہیں، جون آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی سے گھبرائے لوگوں کیپریشانی میں اضافہ ہونے لگا، پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئر کنڈیشنرز بھی چلنا شروع ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے بھی ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، لوگ گرمی سے بے حال دکھائی دئیے، ٹھندے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، گرمی پر لوڈ شیڈنگ کے تڑکے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔ کراچی میں سورج کا پارہ نیچے آنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، درجہ حرارت میں کمی پر کراچی کے شہریوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔ی ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، لوگ گرمی سے بے حال دکھائی دئیے، ٹھندے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، گرمی پر لوڈ شیڈنگ کے تڑکے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔ کراچی میں سورج کا پارہ نیچے آنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، درجہ حرارت میں کمی پر کراچی کے شہریوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں